ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش: انتخابات سے پہلے کانگریس کے اندر رسہ کشی جاری 

مدھیہ پردیش: انتخابات سے پہلے کانگریس کے اندر رسہ کشی جاری 

Thu, 18 Oct 2018 00:19:37    S.O. News Service

بھوپال،17؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس جیتے گی یا ہارے گی یہ توانتخابات کے نتائج بتائیں گے، مگر پارٹی کے اندر الیکشن سے پہلے ہی ہرانے اور جتانے کھیل تیز ہو گیا ہے۔لیڈروں کی آپس میں رسہ کشی جاری ہے۔ایک طرف ریاستی کمل ناتھ،سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ، اپوزیشن لیڈر اجے سنگھ کھڑے ہیں، تو دوسری طرف انتخابی مہم کمیٹی کے صدر جیوتی رادتیہ سندھیا ہیں جنہیں کا بالواسطہ طور پر پارٹی صدر راہل گاندھی کا ساتھ حاصل ہے۔ریاست کی سیاست میں کانگریس ڈیڑھ دہائی سے اقتدار سے باہر ہے۔مسلسل تین اسمبلی انتخابات میں اور ریاست کی لذک سبھا سیٹوں پر کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس بار الیکشن سر پر ہے اور کانگریس کے اندر جنگ جاری ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب تک امیدواروں کے نام طے نہیں ہوئے ہیں۔راہل گاندھی کے گزشتہ دوروں پر ریاستی کمل ناتھ اور اپوزیشن لیڈر اجے سنگھ کی ایکٹیویشن صاف نظر آئی مگر گوالیار چمبل ڈویژن کے راہل کے دورے میں اپوزیشن لیڈر اجے سنگھ پہنچے ہی نہیں۔سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے بھی کوئی خاص دلچسپی نہیں لی۔راہل کے دورے کی کمان مکمل طور پرسندھیا کے ہاتھ میں رہی۔کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بھوپال میں چلنے والا گھمسان اب دہلی پہنچ گیا ہے۔امیدوار انتخاب کے لئے پارٹی کی طرف سے قائم کمیٹی کے اجلاس میں ریاست کے نمائندے کے طور پر ریاستی کمل ناتھ اور اپوزیشن لیڈر اجے سنگھ کو بلایا گیا تھا۔اس میٹنگ میں پارٹی ہائی کمان کی ہدایت پر سندھیا بھی شامل ہوئے۔اس پر ناتھ اور سنگھ نے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کو بھی اجلاس میں بلایا۔کانگریس ذرائع کہتے ہیں کہ کمل ناتھ سیدھے طور پر سندھیا سے مورچہ نہیں لینا چاہتے لہٰذا انہوں نے ٹکٹوں کی تقسیم میں سندھیا سے لڑانے کے لئے دگ وجے سنگھ اور اجے سنگھ کو آگے کیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ بدھ سے پہلے ہوئی میٹنگ میں سندھیا اور اجے سنگھ کے درمیان کافی رشہ کشی ہوئی۔کمل ناتھ کا کہنا ہے کہ پارٹی کے امیدواروں کی پہلی فہرست دسہرہ کے بعد آئے گی۔اس کے لئے پارٹی نے سروے سمیت دیگر طریقہ کار اپنایا ہے۔وہ پارٹی میں کسی بھی قسم کی گروپ بندی کو مسلسل انکار کر رہے ہیں۔پارٹی میں جہاں ایک طرف ٹکٹوں کی تقسیم پر رشہ کشی ہے تو دوسری طرف دگ وجے سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ تشہیرنہ کرنے کی بات کہتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ان کے پروپیگنڈے سے کانگریس کے ووٹ کٹ جاتے ہیں۔


Share: